ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روجر فیڈرر اور نڈال کا شکرگزار ہوں :نوواک جوکووچ

روجر فیڈرر اور نڈال کا شکرگزار ہوں :نوواک جوکووچ

Tue, 11 Sep 2018 13:41:38    S.O. News Service

نیویارک ،11؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی اوپن خطاب کے ساتھ پیٹ سمپراس کے 14 گرینڈسلیم کی برابری کرنے والے نوواک جوکووچ نے کہا کہ راجر فیڈرر اور رفیل نڈال نے انہیں اس مقام تک پہنچایا۔جوکووچ نے کہاکہ پیٹ سمپراس عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔ وہ میرے بچپن کے ہیرو ہیں۔میں انہیں دیکھ کر ہی ٹینس اکھیلاکرتا تھا۔انہوں نے کہاکہ ان کے برابر گرینڈسلیم جیتنا میرے لئے کافی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شاید دس سال پہلے میں یہ کہتا کہ نڈال اور فیڈرر کے دور میں ہونے سے میں خوش نہیں ہوں لیکن آج میں کہوں گا کہ میں بہت خوش ہوں۔میں ان کی طرح محسوس کرتا ہوں۔


Share: